0
Friday 27 Feb 2009 12:31

امریکی معشیت 70سال کی بدترین کساد بازاری کا شکار

امریکی معشیت 70سال کی بدترین کساد بازاری کا شکار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی معیشت شدید کساد بازاری کاشکار ہو گئی جس کی جھلک اگلے امریکی بجٹ میں نمایاں ہے نئی امریکی انتظامیہ نے جو نیا بجٹ کانگریس میں بھیجا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ پچھلے 70سال کی شدید ترین کساد بازاری کا شکار ہو گیا ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکی معیشت اپنی مشکل ترین سطح پر ہے امریکی بجٹ کا خسارہ اس سال 1.75ٹریلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے یاد رہے کہ چین کے ریزرو بنک میں اس وقت تقریبا چین کے ذخائر کے آدھے تک آ پہنچا ہے تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ 2011تک امیرو ں پر ٹیکس بڑھا کر صحت کے شعبے میں سہولیات کو مزید بڑھانا چاہتی ہے اور امریکی انڈسٹری کو بچانے کیلئے 700ملین ڈالر جو کہ اوبامہ انتظامیہ پہلے ہی دے چکی ہے کے علاوہ 250ملین ڈالر کانگریس سے مزید مانگے گئے ہیں ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ یہ امریکی معیشت میں پچھلے 70سال کا بد ترین بحران ہے اور وزارت خزانہ پوری کوشش کر رہی ہے کہ اس سے نبرد آزما ہو سکے مگر یہ 2013تک نظر نہیں آتا 140صفحات پر مبنی رپورٹ جو انتظامیہ نے کانگریس کوبھیجی ہے پر اپریل تک شروع ہونیوالی سفارشات میں لگتا ہے کہ کانگریس میں ان اقدامات پر شدید رد عمل ہو گا اور بجٹ کا ایک اور نیا سلسلہ چل نکلے گا صدر اوبامہ چاہتے ہیں غریب آدمی کی تنخواہ میں اپریل سے یہ نظر آنا چاہئیے کہ 400ملین ڈالر سالانہ ٹیکس میں کمی شروع ہو گئی ہے ایسے شادی شدہ جو سالانہ 250000ڈالر کماتے ہیں ان پر ٹیکس کو جاری رکھا جائے جو 2010میں ختم ہو رہا تھا اوبامہ فوج کے ہتھیاروں کی خریداری کم کر کے ہتھیار بنانیوالی کمپنیوں پر ٹیکس بڑھانے چاہتے ہیں ان ساری بچتوں کے باوجود اور حکومت کی طرف سے 787بلین ڈالر اکانومی میں لگانے کے باوجود امریکی بجٹ خسارہ 1.75ٹریلین ڈالر تک جا پہنچا ہے یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا خسارہ ہے یہ خسارہ اگلے دو سال تک ایک ٹریلین ڈالر رہنے کی امید ہے اور امید ہے کہ 2013میں یہ کم ہو کر 533بلین ڈالر ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 1114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش