0
Saturday 5 Nov 2011 19:02

کوئٹہ،خودکش حملہ ناکام، ہزارہ ٹاون امام بارگاہ کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے حملہ آور ہلاک

کوئٹہ،خودکش حملہ ناکام، ہزارہ ٹاون امام بارگاہ کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقہ ہزارہ ٹاؤن میں مبینہ خودکش حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی دھماکہ خیز مواد پھٹ جانے سے ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاوٴن میں خودکش حملے کی کی کوشش کرنیوالا حملہ آور قبل از وقت دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے خود ہی ہلاک ہو گیا۔ جیو نیوز کے نمائندے سلمان اشرف کے مطابق حملہ آور کرانی روڈ کے راستے سے ہزارہ ٹاوٴن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ دھماکہ خیز مواد قبل ازوقت پھٹ گیا، جس سے خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں خودکش حملہ آور مطلوبہ مقام پر پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے کرانی میں واقع امام بارگاہ کے قریب نالے میں خودکش حملہ آور اس وقت دھماکے سے ہلاک ہوا جب وہ امام بارگاہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ دھماکے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے خودکش بمبار کا جسم دو حصوں میں بٹ گیا، سیکیورٹی حکام نے لاش قبضے میں لے لی۔ حکام کے مطابق حملہ آور کی عمر پچیس سال کے قریب ہے جبکہ اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی میں اس کا نام پرویز الٰہی درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 111907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش