0
Monday 25 Mar 2024 11:49

لاہور، ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامس نے استعفیٰ دے دیا

لاہور، ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامس نے استعفیٰ دے دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف تعلیمی ادارے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ایچی سن کالج کے پرنسپل نے اپنے سٹاف کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بورڈ کی سطح پرجو ہو رہا ہے، وہ آپ سب کومعلوم ہے، بُری گورننس کے تسلسل سے ان کے پاس کوئی اور چوائس نہیں بچی۔ مائیکل اے تھامس نے مزید لکھا کہ انہوں نے کالج کی شہرت کی حفاظت کیلئے بھرپور کوشش کی، چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، سکولوں میں اقرباء پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

مائیکل اے تھامس کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا، سکول کے معاملات میں اتنی دراندازی کامیابی سے چلنے والے سکول کیلئے ناقابل یقین ہے،اس لئے یکم اپریل کو سکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل مائیکل اے تھامس کے گورنر پنجاب  محمد بلیغ الرحمان سے طلبا کے جرمانے معافی سے اختلافات شروع ہوئے، پرنسپل ایچی سن کالج گورنر پنجاب کی جانب سے متعدد غیر قانونی اقدامات سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 1124724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش