0
Monday 25 Mar 2024 19:37

وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو برطرف کرنیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو برطرف کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیر حاضر رہنے والے دو ہزار سرکاری اساتذہ کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ حکم وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے خرچ کیا جا رہا ہے۔ فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے۔ اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1124812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش