0
Wednesday 27 Mar 2024 23:37

جسٹس صدیقی کو دباؤ میں لانے والوں کا نام سامنے آجاتا تو 6 ججز کو جواب مل جاتا، جاوید لطیف

جسٹس صدیقی کو دباؤ میں لانے والوں کا نام سامنے آجاتا تو 6 ججز کو جواب مل جاتا، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینئر راہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو دباؤ میں لانے والوں کا نام سامنے آجاتا تو 6 ججز کو جواب مل جاتا۔مسلم لیگ نون کے سینئر راہنما میاں جاوید لطیف نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نے جو کچھ کیا ہے اس کو سزا ملنی چاہئے۔ خواجہ آصف نے صیح کہا جو لوگ ملوث ہیں انہیں کٹہرے میں لانا چاہئے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کیس کا فیصلہ لکھنے اور لکھوانے والے قصور وار ہیں، الیکشن میں لوگ توقع کر رہے تھے نواز شریف ملک کو گرداب سے نکالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ 8 فروری کو جو کچھ کروایا گیا جماعت کے 95 فیصد لوگوں نے کہا وفاق میں حکومت نہیں بنائیں گے۔ شہبازشریف نے چیلنج کو قبول کیا ہے، اتحادی ایک پوسٹنگ، ٹرانسفر سے ناراض ہو تو اس کے بعد کوئی توقع نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 1125300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش