0
Thursday 28 Mar 2024 18:03

حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کے امیدوار سیف باری کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سیف باری کی پی ایس 129 پر کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ فارم 45 کے مطابق سیف باری نے پی ایس 129سے کامیابی حاصل کی ہے، حافظ نعیم الرحمان نے عوام کے سامنے کہا ہے وہ اس حلقے سے کامیاب نہیں ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمان نے اپنے انتخابی اخراجات سے متعلق فارم سی بھی جمع نہیں کرایا ہے، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ پی ایس 129 پر کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کرے، تاکہ ہم الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 9 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 1125457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش