0
Thursday 28 Mar 2024 19:59

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام رہی، کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام رہی، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس خواتین ونگ کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ آج بھارت بھر میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔ جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے مودی حکومت سے سوالات پوچھے گئے تھے اور توقع تھی کہ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی سوالات کا جواب دیں گی، لیکن وہ جواب دینے سے گریز کرتی رہیں۔ الکا لامبا نے کہا ہے کہ بھارت بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں اور ملک بھر میں بیٹیاں خوف زدہ ہیں۔ الکا لامبا نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں ملک میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے انتخابی منشور کو دھوکہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش