0
Thursday 28 Mar 2024 22:38

غزہ میں ایک اور صحافی شہید

غزہ میں ایک اور صحافی شہید
اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء پر انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس فلسطینی ہسپتال کہ جہاں ہزاروں بے گھر فلسطینیوں نے بھی پناہ لے رکھی ہے، پر غاصب صیہونی فوج کے آج کے حملے میں معروف فلسطینی صحافی محمد ابوسخیل بھی شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ریڈیو صوت الاقصی کے خصوصی رپورٹر اور معروف فلسطینی صحافی محمد ابوسخیل کی شہادت کے ساتھ جنگ ​​غزہ کے آغاز سے اب تک، غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔

غزہ کی جنگ آج ایک ایسی صورتحال میں اپنے 174ویں روز میں داخل ہوئی ہے کہ جب غزہ میں جنگبندی پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے باوجود غاصب صہیونی رژیم نے نہ صرف غزہ کے خلاف اپنے حملے بند نہیں کئے بلکہ قابض صیہونی فوج نے الشفاء ہسپتال کا مکمل محاصرہ بھی جاری رکھا ہوا ہے کہ جہاں وہ، عالمی اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 2 ہفتوں سے زائد کے اپنے انسانیت سوز قبضے کے دوران طبی سہولیات کی تباہی کے ساتھ ساتھ کم از کم 170 بے گھر فلسطینی شہریوں کو ''سزائے موت'' دینے کے ساتھ ساتھ 800 سے زائد کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا کر زخمی بھی کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش