0
Thursday 10 Nov 2011 12:38

ملاقات تعمیری رہی، پاک بھارت تعلقات میں‌ نیا باب لکھنے کا وقت آ گیا، ‌منموہن گیلانی

ملاقات تعمیری رہی، پاک بھارت تعلقات میں‌ نیا باب لکھنے کا وقت آ گیا، ‌منموہن گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی بھارتی ہم منصب ڈاکٹر منموہن سنگھ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ سارک کانفرنس سے قبل مالدیپ کے شہر اددو میں ہونے والی انتہائی اہم ملاقات میں پاک بھارت تعلقات، کشمیر اور دہشتگردی سمیت خطے کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بھارت کی طرف سے ویزا نرمی اور ممبئی حملوں‌ کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے فوٹوسیشن بھی کرایا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کا اگلا دور مثبت ہو گا۔ وزیراعظم گیلانی امن پسند شخص ہیں۔ انہوں ‌نے کہا کہ مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات مثبت رہی۔ انہوں‌ نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی نے اتفاق کیا کہ پاک بھارت تعلقات اہم موڑ پر ہیں۔ بہت سے معاملات حل طلب ہیں، ملاقات اہم رہی اور آئندہ بھی ملاقاتیں اہم ہونگی۔ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات کا پرامن حل چاہتے ہیں، دونوں‌ ملکوں ‌کے تعلقات میں اہم باب لکھنے کا وقت آ گیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔
ادھر وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیر، پانی، دہشتگردی اور سرکریک پر بات چیت ہوئی۔ پاک بھارت درست سمت میں ‌آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور ڈبلیو ٹی او میں ‌پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارتی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ بنیادی ایشوز سے ہٹ کر بات نہیں‌ کی جائے گی اور کشمیر سمیت تمام امور زیر غور آئیں ‌گے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات مثبت رہی۔ کشمیر، سرکریک، پانی، دہشت گردی اور دیگر تمام امور پر بات چیت ہوئی جبکہ وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی امن پسند شخصیت ہیں، مذاکرات کا آئندہ دور تعمیری اور نتائج پر مبنی ہو گا۔ سترہویں سارک کانفرنس کے موقع پر مالدیپ کے شہر ادو میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات بہت اچھی رہی، جس میں تمام بنیادی ایشوز اور دیگر امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز ہو گا۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ الزام تراشیوں کا دور کو اب قصہ پارینہ بنا دینا چاہئے، دونوں ملکوں کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے۔ دونوں ممالک پہلے ہی بہت وقت ضائع کر چکے ہیں، ابھی بھی بہت سے معاملات تصفیہ طلب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 112854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش