0
Tuesday 23 Apr 2024 17:04

صیہونیوں کا عید پسح کے پہلے دن مسجد الاقصیٰ پر حملہ

صیہونیوں کا عید پسح کے پہلے دن مسجد الاقصیٰ پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ عید پسح کے پہلے دن صہیونی آبادکار اسرائیلی پولیس کے تعاون سے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہوئے۔ فارس نیوز ایجنسی کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق فلسطینی میڈیا نے عید پسح کے پہلے دن مسجد الاقصیٰ پر درجنوں صیہونی آباد کاروں کے حملے کی خبر دی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ عید مصر کے فرعون سے آزادی کے موقع پر یہودیوں کی سب سے اہم تعطیلات میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ آج فلسطینی شہاب ویب سائٹ نے صیہونی حکومت کی سکیورٹی فورسز کی حمایت سے متعدد بنیاد پرست یہودیوں کے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے کی تصاویر شائع کیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی کنیسٹ کے سابق رکن اور صیہونیست یهودا گلیک اس حملے میں آبادکاروں کے سرغنہ ہیں۔ ہر سال صیہونی آبادکار پسح کے ایک عمل کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یعنی مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں قربانی کرنا۔

ایسا واقعہ جو آج تک نہیں ہوا اور فلسطینیوں نے اس کی روک تھام کی ہے۔ آج بهی ان کی قربانی کی بھیڑوں کو مسجد اقصیٰ میں لانے کی کوشش کی تصاویر سوشل نیٹ ورکس پر شائع کی گئیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی ویب سائٹ WayNet نے لکھا تھا کہ اسرائیلی پولیس نے 13 آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں عید پسح کے موقع پر ہدیہ کے طور پر بھیڑیں لانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ چند دن پہلے، اسرائیلی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر اور 15 اسرائیلی ربیوں نے قربانی کو مسجد کے صحن میں لانے کا مطالبہ کیا ہے اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہر اس شخص کے لیے ایک بہت بڑا انعام مقرر کیا ہے، جو قربانی کو مسجد اقصیٰ لانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش