0
Monday 29 Apr 2024 15:26

خالد خورشید انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی سربراہ مقرر

خالد خورشید انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی سربراہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ پاکستان، کشمیر و گلگت بلتستان کا سربراہ مقرر کر دیا۔ دوسری جانب ایک بیان میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ مجھے یہ ذمہ داری سونپنے پر میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا بے حد مقروض اور شکر گزار ہوں۔ نوجوان قوم کی تعمیر کا مرکز ہوتے ہیں، نوجوان وژن کو آگے بڑھاتے ہیں اور کسی بھی معاشرے کی تبدیلی کے لیے مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو پی ٹی آئی کے وژن کے حصول میں شامل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش