0
Monday 29 Apr 2024 15:57

صدر آصف علی زرداری سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلبر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت کو گلگت بلتستان حکومت کے ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا گیا۔ صدر مملکت کو گلگت بلتستان کی عوام کو درپیش مختلف مسائل بالخصوص تعلیم اور صحت کی سہولیات کی کمی اور بے روزگاری بارے بتایا گیا۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی صدر مملکت کو گلگت بلتستان کے دورے، گلگت بلتستان اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ اس موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کو معدنیات اور جواہرات جیسے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کو علاقے کی معاشی خوشحالی کیلئے مکمل طور پر ترقی دینا ہوگی۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی تربیت اور ہنرمندی کیلئے پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ طلب کے مطابق قابلِ قدر صلاحیتوں سے لیس کیا جائے۔ علاقے میں جامع اور پائیدار ترقی کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی۔ گلگت بلتستان کی خود کفالت کیلئے مقامی کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کے شعبہ تعلیم اور صحت کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے پر توجہ دینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1131934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش