0
Monday 29 Apr 2024 17:44

بانی پی ٹی آئی بہت جلد عوام کے درمیان ہونگے، پی ٹی آئی کوئٹہ

بانی پی ٹی آئی بہت جلد عوام کے درمیان ہونگے، پی ٹی آئی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد عوام کے درمیان ہونگے۔ تحریک انصاف ایک حقیقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کوئٹہ کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈوکیٹ، میروائس ایڈوکیٹ، احمد شاہ ایڈوکیٹ اور عمر فاروق ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور بانی پی ٹی آئی جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے۔ ملک بھر میں دوبارہ کرپشن و لوٹ ماری کا بازار گرم ہے۔ اپنے ایک اور بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی کوئٹہ کے رہنما حاجی جمعہ خان خلجی کو عبدالولی چوک پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن دہاڑے ملزم کا فائرنگ کرنا اور فرار ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ بیان میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا جائے اگر ملزم گرفتار نہ ہوا تو پارٹی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش