0
Monday 29 Apr 2024 20:05

شہری تجاوزات کا سبب بننے والے پتھاروں اور ٹھیلوں سے سامان نہ خریدیں، میئر کراچی

شہری تجاوزات کا سبب بننے والے پتھاروں اور ٹھیلوں سے سامان نہ خریدیں، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر تجاوزات کا سبب بننے والے پتھاروں اور ٹھیلوں سے سامان نہ خریدیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری پتھاروں سے سامان نہیں خریدیں گے تو یہ تجاوزات خود ہی ختم ہو جائیں گی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ضلع جنوبی کے سرکاری اسکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تجاوزات ختم کرانے میں مدد کریں، ٹھیلوں اور پتھاروں سے سامان نہ خریدیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، چکرا گوٹھ پر دو ہائیڈرنٹس قائم ہیں ان کے خلاف وقتاً فوقتاً کارروائی ہوتی رہتی ہے، کوئی ادارہ پانی چوری میں ملوث نہیں ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی ناکارہ بسیں دوبارہ سڑکوں پر لانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انہیں سی این جی سے ڈیزل پر منتقل کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش