0
Monday 29 Apr 2024 22:41
آئیر ڈیفنس نظام آج اپنی طاقت کے عروج پر ہے۔ ایرانی ائیر ڈیفنس کمانڈر

آئیر ڈیفنس نظام آج اپنی طاقت کے عروج پر ہے۔ ایرانی ائیر ڈیفنس کمانڈر

آئیر ڈیفنس نظام آج اپنی طاقت کے عروج پر ہے۔  ایرانی ائیر ڈیفنس کمانڈر
اسلام ٹائمز۔ ایرانی مسلح افواج کے ائیرڈیفنس کےسیکنڈ ان کمانڈ جنرل الہامی نے کہاہے کہ صیہونی ریاست کے خلاف کیا جانے والا سچا وعدہ نامی آپریشن صرف اسلامی نظام کی طاقت کا اظہار تھا اور آج ہم ملکی سطح پر تیار ہونے والے اسلحہ، آلات، مقامی ٹیکنالوجی اور ایران کے غیور اور آہنی ارادہ کے حامل جوانوں کی مدد، خداوند متعال کی ذات پر توکل اور خط ولایت کی پیروی کرتے ہوئے ملکی امنیت پر ذرہ برابر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے اور ایرانی مسلح افواج کے ائیر ڈیفنس شعبہ کے جوان جان ہتھیلی پر رکھے ملکی دفاع میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ملکی ائیر ڈیفنس اپنی تیاری اور آمادگی کے عروج کے زمانے میں ہے اور ہم اپنے آھنی ارادے سے کسی بھی حملہ آور اور میلی نظر سے دیکھنے والے کو طاقت سے جواب دیں گے اور اپنی طاقت سے ملکی سرحدوں کا دفاع جاری رکھیں گے۔ سچا وعدہ آپریشن سے جہاں نظام کی طاقت کا اظہار ہوا ہے، وہاں پر عوام بھی خوش ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش