0
Monday 29 Apr 2024 23:06
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا

ہمیں موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا، قرض موت کا پھندا بن گئے، شہباز شریف

ہمیں موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا، قرض موت کا پھندا بن گئے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا۔ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں۔قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا۔ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش