0
Monday 29 Apr 2024 23:37

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں دہشت گردوں کا سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور رازق بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا، علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش