0
Tuesday 30 Apr 2024 08:37

شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سینکڑوں افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں، سردار عتیق

شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سینکڑوں افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور سینکڑوں افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں، حکومت آزاد کشمیر بے گھر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرے اور معاوضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انھوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے جان لیوا حادثات کے تدارک کے لئے سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کا نظام بہتر بنائے۔ سڑکات کی بحالی کیلئے محکمہ شاہرات کو فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آفات سماوی سے جانی و مالی نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر نقصانات کا ازالہ کرے اور مرنے والوں کو معاوضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس وقت شدید بارشوں سے جگہ جگہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث سڑکات بند ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ شاہرات اس حوالے سے فوری طور پر عملی اقدامات کرتے ہوئے رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے مشینری فراہم کرے اور رابطہ سڑکیں ٹرانسپورٹ کیلئے کھولی جائیں۔ انہوں نے حادثاتی موت کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کو فوری طور پر ڈیتھ کلیم کی ادائیگی اور زخمیوں کی مالی اعانت کے ساتھ ساتھ ان کے بہتر علاج کی سہولت فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 1132060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش