0
Tuesday 30 Apr 2024 09:43

شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری

شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔ راولپنڈی میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے۔ اس موقع پر شیریں مزاری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں؟ شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش