0
Tuesday 30 Apr 2024 19:41

کراچی، دکان میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی، دکان میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نیو چالی میں سلنڈر پھٹنے سے دکان میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 5 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چیمبر آف کامرس کے مرکزی دروازے کے سامنے جنریٹر مارکیٹ کی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے باعث جائے حادثہ پر آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنریٹر کے ساتھ لبریکینٹس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا، تاہم فائر بریگیڈ نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے، تاہم دورران علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 1132185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش