0
Wednesday 1 May 2024 15:52
عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفح پر حملے پر زور دیا

پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف اقدامات قابل تعریف، تعاون جاری رہے گا، امریکہ

پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف اقدامات قابل تعریف، تعاون جاری رہے گا، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر دی۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں۔ دہشت گردی خطے کو غیر مستحکم کرتی ہے اس سے نمٹنا ضروری ہے۔ علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا، پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفح آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا۔ عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفح پر حملے پر زور دیا۔ ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ سکھ راہنما کے قتل کے حوالے سے بھارتی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے۔ امریکہ بھی معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ خدشات سے بھارتی حکومت کو براہ راست آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش