0
Wednesday 1 May 2024 20:26
اس ہسپتال میں ہیلتھ ورکرز بھی موجود ہوں گی

خدمت کرنے والی حکومت کنٹینرز کا مثبت استعمال کرتی ہے، مریم نواز شریف

فیلڈ ہسپتال میں 100 سے زائد موقع پر فری ادویات فراہم کی جائیں گی
خدمت کرنے والی حکومت کنٹینرز کا مثبت استعمال کرتی ہے، مریم نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خدمت کرنے والی حکومت کنٹینرز کا مثبت استعمال کرتی ہے، سب کو پتہ ہے آج سے پہلے کنٹینرز کا استعمال جلاؤ، گھیراؤ میں ہوتا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بہاولپور میں پہلے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کر دیا، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بھی مریم نواز کے ساتھ تھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکلنا پڑتا ہے، کام کرنا پڑتا ہے۔ مخالفین بھی کوئی اچھا کام کریں تاکہ ان کا بھی ٹک ٹاک بنے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ 2 ہفتے میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے جا رہے ہیں، ایئر ایمبولینس امیروں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہوگی۔ عوام کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچائیں گے۔ 6 ہفتے میں نوازشریف اور میرے خواب کی تکمیل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال بہاولپور کے دیہی علاقوں میں پہنچے گا۔ گاؤں کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کلینک کی طرح فیلڈ ہسپتال میں تمام سہولیات دی گئی ہیں۔ فیلڈ ہسپتال میں زچہ بچہ کی بھی سہولت موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں 100 سے زائد موقع پر فری ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس ہسپتال میں ہیلتھ ورکرز بھی موجود ہوں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیہی علاقہ کی خواتین سے بھی ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 1132338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش