0
Wednesday 1 May 2024 20:50

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی فہرست سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔ شمولیت تسلیم ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے متعلق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1132340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش