0
Wednesday 1 May 2024 21:14

اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے، دنیا یوکرین کیلئے تو فکرمند مگر فلسطین کیلئے منافقانہ خاموش ہے، حافظ عامر صدیقی 

اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے، دنیا یوکرین کیلئے تو فکرمند مگر فلسطین کیلئے منافقانہ خاموش ہے، حافظ عامر صدیقی 
اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد عامر صدیقی، مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد سلمان اعظم اور ضلعی صدر ملتان قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ غزہ میں بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے، دنیا یوکرین کیلئے تو فکرمند مگر فلسطین کیلئے منافقانہ خاموش ہے۔ فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے، اس ضمن میں دو مئی کو مرکزی جمعیت اہل پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ قومی فلسطین کانفرنس بسلسلہ حرمت مسجد اقصی اور مسلم امہ کی ذمہ داریاں اپنی مثال آپ کانفرنس ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کو انسانی حقوق کا درس دینے والے اس وقت کہاں ہیں، این جی او مافیا جانوروں کے حقوق کیلئے بھی کمپین چلاتا ہے، اب فلسطینی بوڑھے، بچے، خواتین کیا ان کو انسان نہیں دکھائی دیتے؟ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کو لگام ڈالے جبکہ او آئی سی اس کیلئے فعال کردار ادا کرے۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں فلسطینیوں کے لئے موثر آواز بلند کرنے کے لئے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں تمام دینی مرکزی قائدین شریک ہونگے۔
 
خبر کا کوڈ : 1132342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش