0
Wednesday 1 May 2024 21:23

پنجاب حکومت فسطائیت اور جبر کی سیاست مت کرے، جماعت اسلامی کسانوں کی زبان بنی ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی 

پنجاب حکومت فسطائیت اور جبر کی سیاست مت کرے، جماعت اسلامی کسانوں کی زبان بنی ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی 
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت ظلم اور ناانصافی کا دوسرا نام ہے، کسان پریشان ہیں، گندم کی خریداری میں کسانوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، ان ذمہ دران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے جنہوں نے عین گندم کی کٹائی کے وقت باہر سے گندم منگوائی۔ جس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔ کسانوں پر مظالم بند کیے جائیں کبھی کھاد مہنگی، کبھی بجلی مہنگی اور کبھی بار دانہ کے لیے کسان لائن میں ان مظالم کے باجود کسان ملک میں کاشت کرتا ہے، لیکن سرکار ہمیشہ ظلم اور زیادتی کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کسانوں کے حق میں مظاہرہ کے شرکاسے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کسان پریشان ہیں حکومت نے گندم کی قیمت طے کی لیکن خریدنے کے لیے دفتر بند اور عملہ غائب ہے۔ جس کا نقصان کسان اور فائدہ سرمایہ دار کو ہو رہا ہے۔ جو سستے داموں خرید کر گندم مہنگے داموں سیل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ ہے، ہم کسی صورت کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ پنجاب حکومت ظلم، کرپشن، ناانصافی کا دوسرا نام ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا ٹولہ ہے، جو اقتدار میں آکر کاروبار کرتے ہیں اور عوام کے ٹیکسوں سے اپنے محلات تعمیر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 مئی کو نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ملتان کا دورہ کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 1132344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش