0
Wednesday 1 May 2024 22:17

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی 7مئی سے جنوبی پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی 7مئی سے جنوبی پنجاب کا تین روزہ دورہ کریں گے 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی تین روزہ دورے پر 7مئی کو جنوبی پنجاب پہنچیں گے، علامہ مقصود علی ڈومکی 7 کو رحیم یارخان سے دورے کا آغاز کریں گے، 'اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس دورے کے دوران ضلع رحیم یارخان، ضلع بہاولپور، ضلع ملتان اور خانیوال میں مختلف علاقوں میں تنظیم سازی کے عنوان سے دورے کیے جائیں گے، 7مئی کو رحیم یارخان، 8مئی کو بہاولپور سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچیں گے جبکہ 9مئی کو ملتان اور خانیوال کا دورہ کریں گے جس کے بعد فیصل آباد پہنچیں گے۔ جہاں وہ 10مئی کو ہونے والے اپوزیشن الائنس کے مشترکہ جلسے میں بھی شرکت کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 1132354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش