0
Wednesday 1 May 2024 22:27

مزدور خواتین کو مردوں کی نسبت کم معاوضہ ملتا ہے، تحریک منہاج القرآن

مزدور خواتین کو مردوں کی نسبت کم معاوضہ ملتا ہے، تحریک منہاج القرآن
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں نائب صدر سدرہ کرامت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان میں مزدور خواتین کو مردوں کی نسبت کم معاوضہ ملتا ہے۔ ہوم بیسڈ ورکرز خواتین کا معاشی استحصال ناقابل بیان ہے۔ گھروں میں کام کرنیوالی خواتین کو کوئی تحفظ حاصل نہیں۔ تحفظ دینے والے قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ محض عزم کرنے یا مطالبہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ شخصیت پر مبنی گورننس کے اس پورے نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ سیمینار سے ام حبیبہ اسماعیل نے کہا کہ ملکی آبادی کے 50فیصد خواتین کے اقتصادی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سکوٹیز جیسے فینسی اور نمائشی منصوبوں سے خبریں تو لگ سکتی ہیں، مگر اس سے خواتین کی سفری مشکلات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ آبادی میں اضافہ کی شرح کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوا، سفری مشکلات کی وجہ سے خواتین کا بدترین معاشی استحصال ہو رہا ہے، حکومت اس طرف توجہ دے۔ عائشہ مبشر نے کہا کہ کاورباری طبقہ کو پابند کیا جائے کہ وہ خواتین ورکرز کی سرکاری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے، تاکہ ان کو جملہ حقوق میسر آ سکیں، خاص کر گھروں میں کام کرنیوالی خواتین کی رجسٹریشن اور معاوضہ کا طریقہ کار وضع ہونا چاہئیے۔ سیمینار میں ناظمہ ویمن لیگ زونز انیلہ الیاس، ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، عائشہ شبیر، نورین علوی، لبنی مشتاق، حافظہ سحر عنبرین و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1132355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش