0
Wednesday 1 May 2024 22:34

بلاول بھٹو کا سندھ اور بلوچستان میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان

بلاول بھٹو کا سندھ اور بلوچستان میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں اپنی پارٹی کی دو صوبائی حکومتوں میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کرنی ہے تو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کرے، اس حوالے سے حکومت کو سمجھائیں گے۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسٹیل مل کی نجکاری سے بہتر ہے سندھ حکومت خرید لے، وفاق سے کہیں گے کہ اسٹیل مل کے مسئلہ پر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز نہیں چلانا چاہتی تو سندھ حکومت کو دے دے، پیپلز پارٹی ملکی معیشت کی ترقی چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ مزدور کو صلہ ملنا چاہیے، ان ہی کے خون پسینے سے معیشت چلتی ہے، اشرافیہ کی کمائی اور کاروبار مزدوروں کے خون پسینے سے چلتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رضا ربانی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وفاق میں لیبر ونگز کو فعال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1132357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش