0
Thursday 2 May 2024 16:57

کولمبیا کیجانب سے غاصب صیہونی رژیم کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنیکا حماس کیجانب سے خیر مقدم

کولمبیا کیجانب سے غاصب صیہونی رژیم کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنیکا حماس کیجانب سے خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ اپنے ملکی سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے کولمبیا کے صدر گوساو پیٹرو کے فیصلے کو سراہا ہے۔

اپنے بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ ہم کولمبیا کے صدر کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ جنہوں نے غاصب صیہونی رژیم سے اپنے سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حماس نے تاکید کی کہ ہم اس موقف کو فلسطینی عوام کی قربانیوں اور ان کی منصفانہ امنگوں کی فتح سمجھتے ہیں!

عرب چینل المیادین کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی کہ ہم جنوبی امریکی ممالک سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی اس مجرم صیہونی رژیم سے اپنے سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر منقطع کر لیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے گوساو پیٹرو کا کہنا تھا کہ کولمبیا، غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی صیہونی اقدامات کی وجہ سے اسرائیلی رژیم سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لے گا۔

یاد رہے کہ کولمبیا ان ممالک میں سے ایک ہے کہ جنہوں نے غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں جاری مقدمے میں جنوبی افریقہ کے ہمراہ شمولیت کی درخواست دے رکھی ہے۔

قبل ازیں کولمبیا کے صدر نے غاصب صیہونی رژیم کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1132480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش