0
Thursday 2 May 2024 21:30
اضافی گندم، مہنگی کھاد خریداری سکینڈل

وفاقی سیکرٹری قومی تحفظ خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وفاقی سیکرٹری قومی تحفظ خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اضافی گندم اور مہنگی کھاد خریداری سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی حکام پر شدید برہم ہو گئے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کے خلاف سخت ایکشن لے لیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری قومی تحفظ خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، کیپٹن (ر) محمد آصف کو نگران وزیر اعظم کی مشاورت سے چارج دیا گیا تھا۔ کیپٹن (ر) محمد آصف کی جگہ گریڈ 22 کے افسر فخر عالم کو وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی تعینات کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1132520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش