0
Thursday 2 May 2024 23:23

سندھ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ

سندھ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کے اضافے کی منظور دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور دیگر نے شرکت کی۔ ترجمان کابینہ نے بتایا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024ء تا 9 دسمبر 2024ء تک ہے، رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے۔ کابینہ نے گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لئے اور سپریو بند، خدا بخش واہ خیرپور ناتھن شاہ، رائس کینال ڈویژن میں مرمتی کام کی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے کراچی، حیدرآباد اور جامشورو ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو گرانٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں اوورسیز کمیٹی کی جگہ گورننگ باڈی بنانے کی منظوری دے دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں 45371 اسکوائر یارڈ پلاٹ کو اسٹیمپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، بوہری کمیونٹی پلاٹ پر یونیورسٹی بنانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش