0
Monday 6 May 2024 12:11

پنجاب حکومت کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سزائیں سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سزائیں سخت کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب حکومت کے حکم پر سزائیں سخت کرنے کی سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی ہے۔ ارسال کی گئی سمری کے مطابق پستول اور این پی بی ریوالور رکھنے پر 7 سال تک قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ کلاشنکوف رکھنے پر20 لاکھ روپے جرمانہ اور 10 سال تک قید ہوگی۔ ان سے بڑے ہتھیار رکھنے پر 14 سال تک قید اور 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد معاملہ کابینہ میں جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی کی منظوری ملنے کے بعد بل گورنر پنجاب کو بھیجا جائے گا، جس پر دستخط ہونے پر یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس بل کا مقصد صوبے سے ناجائز اسلحے کا خاتمہ اور حوصلہ شکنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش