0
Monday 6 May 2024 12:24

مقبوضہ کشمیر، بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر حملہ، 1 ہلاک اور 4 زخمی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر حملہ، 1 ہلاک اور 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر چاروں اطراف سے گھیر کر اندھا دھند گولیاں کر دی۔ یہ حملہ اتنا اچانک اور مؤثر منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا کہ انڈین ایئر فورس کے اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ گاڑی میں بھارتی فضائیہ کے 4 اہلکار موجود تھے جو حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی فوج کے قافلے کو چکمہ دے کر بآسانی فرار ہو گئے۔ قافلے میں شامل دیگر اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی موت کی تصدیق کر دی گئی جب کہ دیگر 4 شدید زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش