0
Monday 6 May 2024 21:46

امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے رفح آپریشن پر اپنا مؤقف واضح کیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے کرم ابو سالم کراسنگ غزہ امداد کے لیے کھولنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے اسرائیلی قیدیوں کے معاہدے کی کوششوں پر بات کی۔ ادھر واشنگٹن سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا کہہ چکا ہے کہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے بغیر رفح میں آپریشن نہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1133208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش