0
Monday 6 May 2024 18:55

غزہ پر صیہونی جارحیت کا 213واں روز، مزید 52 فلسطینی شہید

غزہ پر صیہونی جارحیت کا 213واں روز، مزید 52 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی غزہ کے خلاف جارحیت اور وحشیانہ حملوں کا آج 213واں دن ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز نے غزہ میں 5 فلسطینی خاندانوں کی نسل کشی کی۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تازہ حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید اور 90 دیگر زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 34 ہزار 735 فلسطینی شہید ہوچکے، جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 78 ہزار 108 سے بڑھ چکی ہے۔ دریں اثناء عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے دو علاقوں پر فضائی بمباری کی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بمباری والے علاقوں کو مجوزہ اہداف میں شمار کرتے ہوئے خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1133211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش