0
Monday 6 May 2024 21:06

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے امریکی سفیر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے امریکی سفیر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفیر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمر ایوب سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کی ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، پارٹی کے سینیئر رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف اور ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد صحافی نے ڈونلڈ بلوم سے امریکا کو اڈے دینے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال کیا، تاہم ڈونلڈ بلوم بغیر کوئی جواب دیئے روانہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1133235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش