0
Tuesday 7 May 2024 03:20

بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس، نیب خیبرپختونخوا کے کنٹریکٹر کے گھروں پر چھاپے

بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس، نیب خیبرپختونخوا کے کنٹریکٹر کے گھروں پر چھاپے
اسلام ٹائمز۔ بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات جاری ہے، بی آر ٹی کیس میں نیب خیبرپختونخوا نے بڑی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر سید مقبول حسین شاہ کے گھروں پر تفتیشی ٹیم نے چھاپے مارے۔ کارروائی ایک ساتھ مقبول حسین شاہ کے کراچی اور اسلام آباد کے گھروں پر مختلف ٹیموں نے کی۔ کارروائی پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست کی منسوخی کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزموں نے قومی خزانے کو 5 بلین کا نقصان پہنچایا ہے۔ نیب پہلے ہی ملزموں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش