0
Tuesday 7 May 2024 08:46

پرامن خطے میں بدنظمی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فیصل ممتاز

پرامن خطے میں بدنظمی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فیصل ممتاز
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پرامن خطے میں بدنظمی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کو مقدم رکھا۔ریاست اور ریاستی وسائل عوام کی امانت ہیں، حکومت امانت دار ہے۔ تاجر برادری ہمارا فخر، ان کے تمام تر مطالبات پر پیش رفت جاری ہے۔ چند سازشی عناصر تاجروں اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے خطہ میں سیاسی انتشار پیدا کرنے کے متمنی ہیں۔ منفی اذہان کو کچلنے کے لیے حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کراچی روانگی سے قبل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی، خوشحالی، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بنا کر انہیں تیزی سے پایہ تکمیل کی طرف لے جا رہے ہیں جس کی زندہ مثال آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے سوشل پروٹیکشن آرڈیننس منظور کر کے دے دی گئی ہے۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری آزاد کشمیر کے پسے ہوئے طبقات کے احساس محرومی کے خاتمے کی طرف امید کی پہلی کرن ہے۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی دنیا سے روابط کو تیز کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں قیام امن کے لیے خصوصی کمیٹیوں کے قیام کی منظوری وقت کی ضرورت تھی۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ مودی نے انتخابی فائدے کے لیے مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی ہمیشہ کی طرح مسلم دشمنی میں پاگل ہو چکے ہیں، مودی جان لے وہ اپنے مظالم سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1133299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش