0
Tuesday 7 May 2024 16:30

سکردو، پھیالونگ پراجیکٹ کیلئے عوامی چندہ مہم کا سلسلہ پھر سے شروع

سکردو، پھیالونگ پراجیکٹ کیلئے عوامی چندہ مہم کا سلسلہ پھر سے شروع
اسلام ٹائمز۔ سکردو کیلئے دیوسائی سے پانی لانے کیلئے شروع کی گئی انجمن امامیہ کی مہم کے سلسلے میں سردیوں کی تعطیلات کے بعد ایک بار پھر واٹر ڈائورژن پراجیکٹ کے لیے بلتستان کے مومنین کی جانب سے چندہ دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نغولی سپنگ اور سید کھور کے مومنین نے پھیالونگ پراجیکٹ کے لیے پہلی قسط کے طور 70 لاکھ روپے کا چیک پراجیکٹ کے بانی و روح رواں آغا سید باقر الحسینی اور انکی ٹیم کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ یاد رہے اس محلے کے مومنین ابتک 85 لاکھ روپے عوامی اور فلاحی پراجیکٹ کے لیے بطور صدقہ جاریہ دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش