0
Sunday 13 Nov 2011 00:19

پاک امریکا تعلقات خراب شادی جیسے ہیں طلاق نہیں ہو سکتی، مائیکل میک کال

پاک امریکا تعلقات خراب شادی جیسے ہیں طلاق نہیں ہو سکتی، مائیکل میک کال
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی داخلی سلامتی کمیٹی کے رکن مائیکل میک کال نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات خراب شادی کی طرح ہیں جس میں طلاق بھی نہیں ہو سکتی۔ کچھ روز قبل دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والے مائکل میک کال کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کو بتا دیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان شکوک و شبہات ختم ہونے چاہئیں، امریکا نائن الیون کے بعد سے اربوں ڈالر پاکستانی حکومت اور فوج کو فراہم کر چکا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بھارت سے اپنے تعلقات بہتر بنائے گا، جس سے اسے اپنی فوج مغربی سرحدوں پر بھیجنے میں آسانی ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے بہتر تعلقات امریکا کے اپنے مفاد میں ہیں، پاکستان کو امریکی امداد کے بجائے تجارت مین اضافہ دہشتگردی سے جنگ میں مصروف پاکستان اور امریکا دونوں کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے مفید ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 113473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش