0
Friday 18 Nov 2011 01:19

امریکہ میں غربت کی سطح میں مسلسل اضافہ

امریکہ میں غربت کی سطح میں مسلسل اضافہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں امیروں اور غریبوں کے درمیان پائے جانے والے گیپ میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 40 سالوں میں 25 فیصد امریکی خاندان متوسط طبقے سے غربت تک پہنچ گئے۔ سٹین فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2007ء میں 44 فیصد امریکی خاندان متوسط درجے کے شہری کے طور پر رہتے تھے جن کی تعداد بدستور کم ہوتی جا رہی ہے جبکہ 1970ء سے اب تک متوسط طبقے سے غربت تک پہنچنے والے امریکیوں کی شرح میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے یہ سروے 117 میٹرو پولیٹن ایریاز کے 5 لاکھ سے زائد رہائشیوں پر کیا گیا۔ غربت میں اضافے کی وجہ معاشرتی ناانصافی اور کرپشن کو قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 114833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش