0
Sunday 6 Nov 2011 13:14

سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

فرینکفرٹ پر قبضہ کرو، جرمنی میں بھی سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرے شروع
سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری
اسلام ٹائمز۔ سرمایہ درانہ نظام کیخلاف امریکا اور یورپ سمیت بھارت میں بھی احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کارپوریٹ لالچ ختم کر کے دولت کی برابر تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ ہزاروں مظاہرین نے لندن اسٹاک ایکسچینج پر قبضے کیلئے عمارت کے باہر احتجاج کیا۔ دو سو مظاہرین کا گروپ الگ ہو کر برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر میں داخل ہو گیا اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے بازی کی، تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد مظاہرین چلے گئے۔
 ادھر امریکا کے شہر نیویارک میں وال اسٹریٹ کے باہر گرفتاریوں کے باجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس مظاہرین کو گرفتار کر کے کیمپ اکھاڑ دیتی ہے۔ لیکن کئی دوسرے لوگ آ کر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔ آسٹریلیا میں بھی سرمایہ دارانہ نطام کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ جرمنی میں سیکڑوں مظاہریں نے برلن اسٹاک ایکسچنیج کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دولت کی برابر تقسیم کا مطالبہ کیا۔ ادھر بھارت کے شہر ممبئی میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں بھی وال اسٹریٹ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے گئے۔ 

نیویارک،وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو مہم، بینکوں کیخلاف مارچ
نیویارک میں "وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو" مہم کے سینکڑوں شرکاء نے بڑے بینکوں کے خلاف مارچ کیا۔ پولیس نے دس سے زائد مظاہرین گرفتار کر لئے۔ "وال سٹریٹ پر قبضہ کرو مہم" کے مرکز زکوٹی پارک سے مارچ کا آغاز ہوا۔ شرکاء کی منزل مین ہٹن کا علاقہ تھا جہاں فیڈرل کورٹس کے دفاتر ہیں۔ مظاہرین نے صدر براک اوباما اور بنکوں کیخلاف احتجاج کے طور پر بڑے سائز کا پتلا بھی اٹھا رکھا تھا۔ پولیس نے جھڑپوں کے بعد درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد مظاہرین کی حمایت کیلئے موجود تھی۔
 
فرینکفرٹ پر قبضہ کرو، جرمنی میں بھی سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرے شروع
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی سرمایہ داری نظام کیخلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ سینکڑوں مظاہرین "فرینکفرٹ پر قبضہ کرو" کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ فرینکفرٹ کو جرمنی کا اقتصادی مرکز کہا جاتا ہے، جہاں سینکڑوں افراد سرمایہ داری نظام کے خلاف مختلف ممالک میں ہونے والے عالمی مظاہروں کا حصہ بن کر سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے اس موقع پر فرینکفرٹ پر قبضہ کرو کے نعرے لگائے۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں سرمایہ داری نظام اور بینکوں کےخلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ معاشرے میں ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ برلن میں درجنوں افراد نے اسی مہم کے سلسلہ میں ایک گرجا گھر کے سامنے کیمپ لگا رکھے ہیں، جہاں وہ دن رات ڈیرے لگائے جمع رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 112052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش