0
Sunday 13 Sep 2009 10:50

مسلمان جمعتہ الوداع ”یوم القدس“ کے طور پر منائیں

مسلمان جمعتہ الوداع ”یوم القدس“ کے طور پر منائیں
کراچی:اپنی سر زمین پر آگ و خون کے کھیل کو روکنے کے لیے سب سے پہلے بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد کو تیز سے تیز تر کرنا ہوگا۔ جب تک عالم اسلام عالمی استعماری صہیونی ریاست کے ناجائز وجود کے خلاف برسر پیکار فلسطینی بھائیوں کے ہم آواز نہیں ہو گا،اس وقت تک افغانستان و عراق جیسے سانحات جنم لیتے رہیں گے اور کشمیر کے مسلمانوں کی عزت و آبرو پامال ہوتی رہے گی۔ یہ بات جامعہ کراچی کے سابق طلباء کی جانب سے قائم کردہ تنظیم فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین جمعیت علماءپاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، جماعت اسلامی کے مظفر احمد ہاشمی،جعفریہ الائنس پاکستان کے علامہ آفتاب جعفری اور دیگر نے کہی۔ انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعة الوداع کو ”یوم القدس“ کے طور پر منائیں اور ہر سطح پر فلسطینی مسلمانوں کے حق کیلئے آواز بلند کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی جانب سے پیر 14 ستمبر 2009ءکو شام 4:30 بجے فاران کلب نزد کراچی اسٹیڈیم میں انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس منعقد ہو گی۔ اس کانفرنس سے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا،جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر غفور احمد، مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید اور دیگر قومی و عالمی رہنما خطاب کریں گے۔



خبر کا کوڈ : 11555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش