0
Wednesday 23 Nov 2011 21:49

محرم سے پہلے پشاور کے امن کو تباہ کرنے کے لئے سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے امام بارگاہ جلا دی

محرم سے پہلے پشاور کے امن کو تباہ کرنے کے لئے سپاہ صحابہ کے  دہشتگردوں نے امام بارگاہ جلا دی
اسلام ٹائمز۔ اتوار (20-11-2011) کی صبح 6 بجے محلہ مروہائی، اندرون کوچی بازار پشاور میں واقع امام بارگاہ دیرعباس سے متصلہ سبیل پر محرم الحرام کی آمد پرکام کاج کی غرض تالا کھولنے کے بعد دہشتگرد عناصر سپاہ صحابہ کے چند افراد کی جانب سے بدزبانی، لڑائی اور فائرنگ کی گئی۔
دہشتگردوں کے جواب میں امام بارگاہ کے محافظ نے دفاع میں جوابی کاروائی کی۔ اس کاروائی میں حملہ آوروں کا ایک فرد غلام فاروق موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی اس کارروائی کے بعد سپاہ صحابہ کے 100 سے 150 آدمیوں نے امام بارگاہ کے علم مبارک اور ممبر کو نذر آتش کر دیا، پولیس کی تاخیری کارروائی کے بعدحملہ آوروں کو امام بارگاہ سے نکالا گیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق فرد غلام فاروق کا بیٹا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس وقت شہر کے حالات بہت کشیدہ اور راستے بلاک ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال سے سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے پشاور شہر میں اہل تشیع کے درجنوں افراد شہید کر دئیے لیکن نہ ہی حکومت نے کوئی ایکشن لیا اور نہ ہی کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 116632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش