0
Thursday 24 Nov 2011 20:21

پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی، حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز کو بھی طلب کیا جا سکے گا

پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی، حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز کو بھی طلب کیا جا سکے گا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا جبکہ خواتین، بچے اور بوڑھے اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے، ضرورت پڑنے پر حساس اضلاع میں پاک فوج اور رینجرز کو بھی طلب کیا جا سکے گا، محرم الحرام میں صرف لائسنس شدہ جلوس نکالنے کی اجازت ہو گی اور غیر لائسنس شدہ جلوس نکالنے کی کسی صورت اجازت نہیں ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خواتین، بچے اور بوڑھے اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ رینجرز کے دستے مختلف عمارتوں کے اندر الرٹ رہیں گے جنہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ انتظامیہ طلب کر سکے گی جبکہ حساس اضلاع میں بوقت ضرورت رینجرز اور پاک فوج کو طلب کیا جا سکے گا۔ محرم الحرام میں حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہو گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ صرف لائسنس شدہ جلوس نکالنے کی اجازت ہو گی اور انتظامیہ کو اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ہدایات پر مشتمل مراسلہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو ارسال کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 116868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش