0
Wednesday 30 Nov 2011 00:49

پشاور، وزیراعظم کے مشیر اور قومی امن کمیٹی کے چیئرمین کی امامیہ جرگہ سے ملاقات

پشاور، وزیراعظم کے مشیر اور قومی امن کمیٹی کے چیئرمین کی امامیہ جرگہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر اور قومی امن کمیٹی کے چیئرمین علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی کی قیادت میں علماء کرام کے ایک وفد نے گزشتہ روز امامیہ جرگہ پشاور کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار سجاد حسین زاہد سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مختلف قومی امور خصوصاً محرم کے انتظامات اور علاقائی امن کے قیام پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
علامہ ہاشمی نے اس موقع پر اتحاد بین المسلمین کیلئے امامیہ جرگہ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ قومی امن کمیٹی کے صوبائی چیئرمین کامران خان، عالمی متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے چیئرمین علامہ محمد شعیب اور مسلم لیگ ق علماء ونگ کے چیئرمین علامہ سید سجاد بادشاہ بھی وفد میں شریک تھے، جبکہ محرم کمیٹی کے سیکرٹری اخونزادہ مظفر علی، عابد حسن قزلباش، سید محمد علی شاہ کاظمی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر ثاقب بنگش اور حسن جان نے امامیہ جرگہ کی طرف سے وفد کا استقبال کیا، وفد نے اس سے پہلے امام بارگاہ اخون آباد، حسین آباد، ماسٹر غلام حیدر اور امام بارگاہ ملک رحمان محلہ مروی ھا کا دورہ کیا ار متولیوں کے ساتھ ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور علاقائی امن کیلئے انکی خدمات کو مثالی اور قابل قدر قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 118543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش