0
Saturday 19 Sep 2009 13:47

امریکا کی طرف سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اسرائیل کو نشانہ بنانے پر تنقید

امریکا کی طرف سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اسرائیل کو نشانہ بنانے پر تنقید
واشنگٹن:امریکا نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اسرائیل کو نشانہ بنانے پر تنقید کی ہے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان آئن کیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کشیدگی کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا ہے لیکن اس میں اسرائیلی کارروائی پر اسے مغلوب کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور مسئلے کو غیر ملکی عدالتوں میں لے جانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر امریکا کو تشویش ہے۔ترجمان کے مطابق تحقیقات کے لیے اسرائیل میں جمہوری ادارے موجود ہیں اور امریکا ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کشیدگی کے دوران حماس کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی کی بھی نشاندھی کی گئی ہے ۔امریکا اس رپورٹ میں دی گئی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 11883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش