0
Saturday 19 Sep 2009 14:24

اسلام آباد:نجی سیکیورٹی کمپنی سے وابستہ شخص کے گھر پر چھاپہ،اسلحہ برآمد

کپٹن زیدی رہا،بلیک واٹر کیلئے کام کرنیوالی انٹر رسک سیکیورٹی ایجنسی کو انتہائی ممنوعہ بور کے 84 لائسنس جاری،منظوری وزیراعظم نے دی
اسلام آباد:نجی سیکیورٹی کمپنی سے وابستہ شخص کے گھر پر چھاپہ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد:اسلام آباد میں پولیس نے نجی سکیورٹی کمپنیوں سے وابستہ ایک اہم شخصیت کیپٹن ریٹائرڈ زیدی کے گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔تھانہ کوہسار کی پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ عالی جاہ زیدی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پینسٹھ عدد پمپ ایکشن بندوقیں،چودہ ریوالور اور بڑی تعداد میں گولیاں اور کارتوس پکڑے ہیں،ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ پولیس چھاپے کے وقت کیپٹن زیدی گھر پر نہ تھے،چھاپے کے بعد پولیس نے تھانہ کوہسار میں اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ علی جاہ زیدی،اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی فراہم کرنے والے نجی ادارے کے نگران بتائے جاتے ہیں،یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ان کی انٹیل رسک نامی نجی سکیورٹی ایجنسی وفاقی دارالحکومت کے ایک نواحی مقام کے قریب کے تربیتی مرکز بھی قائم کر رکھا ہے ۔
کپٹن زیدی رہا،بلیک واٹر کیلئے کام کرنیوالی انٹر رسک سیکیورٹی ایجنسی کو انتہائی ممنوعہ بور کے 84 لائسنس جاری،منظوری وزیراعظم نے دی
اسلام آباد:انٹر رسک سیکیورٹی ایجنسی جو کہ مبینہ طور پر امریکی تنظیم بلیک واٹر کے لئے پاکستانی
شہریوں کو بھرتی کرنے اور امریکن ایمبیسی اور پاکستان میں امریکن شہریوں کو نجی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے نے اس سیکیورٹی ایجنسی کے نام پر انتہائی ممنوعہ بور کے 84 اسلحہ لائنسس حاصل کر لیے ہیں۔سیکیورٹی ایجنسی کو یہ اسلحہ لائنسس وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی خصوصی ہدایات پر جاری کئے گئے ہیں یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اس ایجنسی کے مالک کیپٹن سید علی ز یدی ( ر) کو بلیک واٹر نامی تنظیم کے لئے بھرتیاں کرنے کی تحقیق کی غرض سے ایک پاکستانی حساس ادارے نے اپنی تحویل میں لیا تھا اور انوسٹی گیشن کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا تھا کیپٹن ( ر) ز یدی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں کافی عرصہ پہلے فوج سے برطرف کیا گیا تھا اب ان کی سیکیورٹی ایجنسی انٹر رسک کی جانب سے امر یکن تنظیم بلیک واٹر (XE)کے لئے ممنو عہ بور کے جو 84 لائنسس حاصل کیے ہیں ان کی تفصیل اس طرح ہے ان میں 5.56 ایم ایم اور 7.62 ایم ایم ایلبر رائفلر شامل ہیں یہ اسلحہ امریکہ سے منگوایا گیا ہے اس اسلحہ کے لئے حکومت پاکستان نے جو لائسنس جاری کیے ان میں لائسنس نمبر 21362-9 سے لے کر 2183-9تک 5.56 بور دیگر لائسنس نمبر اسلحہ نمبر اور رینج کی تفصیلات اس طرح ہیں۔

خبر کا کوڈ : 11891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش