0
Thursday 1 Dec 2011 23:03

امریکہ اور اسرائیل پاکستان کو بھارت کا دست نگر بنانے کیلئے فنڈنگ کر رہے ہیں،سہیل لاشاری

امریکہ اور اسرائیل پاکستان کو بھارت کا دست نگر بنانے کیلئے فنڈنگ کر رہے ہیں،سہیل لاشاری
اسلام ٹائمز.پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ کے چیئرمین انجینئر سہیل لاشاری کا کہنا ہے کہ امریکی خواہشات پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ موخر کرنے کی بجائے ملکی ضروریات اور عوامی مطالبات کو ترجیح دیتے ہوئے اسے جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کیلئے ہفتے میں دو اور تین دن گیس کی عدم دستیابی افسوسناک ہے ۔ ’’اسلام ٹائمز ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیس کی طلب اور رسد کے اس فرق کا واحد حل پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ہے، امریکہ اس منصوبے کو ختم کروا کر پاکستان کی معیشت تباہ کرنے اور ہمیں بھارت کا دست نگر بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ سہیل لاشاری نے کہا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتوں کا پیداواری حجم بہت سکڑ چکا ہے، برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے اور بے روزگاری کے طوفان کی شدت کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے سے خطے میں بھارتی بالادستی کا امریکی منصوبہ کامیاب ہو جائے گا، حکومت کو امریکی عزائم کا ادراک کرتے ہوئے اس منصوبے کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے معاملات میں بھی بھارت کو شامل کر رہا ہے اور پاکستان کی معیشت پر بھی بھارتی قبضہ کروانا چاہتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ امریکی عزائم ناکام بنانے کیلئے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ سمیت بجلی اور پٹرول کے معاہدے بھی کرے اور ملک میں بجلی کے حالیہ بحران کو کنٹرول کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ آگے بڑھایا جائے بھارت نے ایک سازش کے تحت کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ختم کروا دیا ہے جب کہ خود بھارت نے پاکستانی دریاؤں پر بھی ڈیم تعمیر کر لئے ہیں جن کا مقصد پاکستان کی زراعت کا خاتمہ اور پاکستانی زمینیوں کو بنجر بنا کر اپنا غلام بنا لینا ہے اس منصوبے میں باقاعدہ امریکہ اور اسرائیل بھی فنڈز فراہم کر رہے ہیں تاکہ واحد مسلمان ایٹمی قوت بھارت کی دست نگر ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 119055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش