0
Friday 2 Dec 2011 00:32

نیٹو حملے کے خلاف اسلام آباد کے تاجروں کا احتجاج، مظاہرین کا امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

نیٹو حملے کے خلاف اسلام آباد کے تاجروں کا احتجاج، مظاہرین کا امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ٹریڈنگ ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے امریکی غلامی میں مدہوش حکمران اب ہوش میں آجائیں اور غیروں کی غلامی سے نکل کر برابری کی سطح پر تعلقات قائم کریں، نیٹو حملے پر حکمران جرات کا مظاہرہ کر کے ان ممالک کا منہ توڑ جواب دیں، اب اگر نیٹو سپلائی بحال کی گئی اور شمسی ایئرپورٹ خالی کرانے اور امریکی غلامی سے نجات کا راستہ اختیار کرنے سے گریز کیا گیا تو یہ نہ صرف ایک قومی جرم ہو گا بلکہ امریکہ کو پاکستانی فوجیوں کے قتلِ عام کا لائسنس دینے کے مترادف ہوگا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ چند دن سخت بیانات دینے کے بعد اسی تنخواہ پر کام کرنے کے نتیجے میں ہی مہمند ایجنسی کا واقعہ ہوا ہے اگر ہمارے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور ڈالروں کے عوض غریبوں کا لہو بیچنے کا سلسلہ جاری رکھا تو پھر انہیں قوم کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہ ہونے کی یقین دہانی کے باوجود اس واقعے کا پیش آنا غیر متوقع نہیں لیکن ہماری قیادت کے لیے اس میں سبق موجود ہے کہ وہ ڈو مور کے تقاضوں کو کب تک پورا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 119063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش